Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

پنجاب یونی ورسٹی کے لیے علامہ اسدکی خدمات ناقابل فراموش ہیں - شعبہ عربی کی جانب سے لنچ میں ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ کی شرکت

پنجاب یونی ورسٹی کے لیے علامہ اسدکی خدمات ناقابل فراموش ہیں - شعبہ عربی کی جانب سے لنچ میں ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ کی شرکت


قیام پاکستان کے بعد نامور مستشرق علامہ محمد اسد پہلے شخص تھے جنھیں پاکستانی پاسپورٹ جاری کیاگیا اور انھوں نے پنجاب یونی ورسٹی میں شعبہ اسلامیات کی بنیادرکھی۔ان خیالات کااظہار ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ پروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے پنجاب یونی ورسٹی شعبہ عربی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔انھوں نے اس امرکی ضرورت پر زور دیاکہ پنجاب یونی ورسٹی میں علامہ اسدکی کوئی یادگارقائم کی جائے۔انھوں نے شرکائے محفل بالخصوص سیکریٹری نظریاتی کونسل ڈاکٹراکرام الحق یاسین سے گفتگوکے دوران قیام پاکستان کے لیے علامہ اسدکی خدمات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ زندہ قومیں اپنے قومی کارکنوں اور محسنوں کو یادرکھتی ہیں۔اس تقریب کا اہتمام شعبہ عربی کے دو اسکالرز حیدررضارومی اور زمان علی کی ڈاکٹریٹ کی تکمیل کے سلسلے میں کیاگیاتھا۔یونی ورسٹی کلب میں ۲۶/اگست ۲۰۲۴ کو منعقدہونے والی اس تقریب میں اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری ڈاکٹراکرام الحق یاسین،صدرشعبہ عربی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی اسلام آبادڈاکٹرعبدالمجیدبغدادی،صدرشعبہ عربی نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگوایجز اسلام آباد ڈاکٹر کفایت اللہ،ڈائریکٹرادارہ ثقافت اسلامیہ ڈاکٹر مظہرمعین،ڈائریکٹراانسٹی ٹیوٹ آف لینگوایجز ڈاکٹرمقیت جاویدبھٹی،ڈائریکٹرمرکزقرآن وسنت ڈاکٹرحارث مبین،اورشعبہ عربی کے اساتذہ ڈاکٹرابوبکر،ڈاکٹرجاویدمجیدڈاکٹرحافظ محمدالطاف،ڈاکٹرحافظ سلیم نے شرکت کی۔